اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 270.00 زندہ مرغی
  • 392.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 301.48 قیمت فروخت : 302.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 355.13 قیمت فروخت : 355.76
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.34 قیمت فروخت : 187.68
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.35 قیمت فروخت : 204.72
  • کویتی دینار قیمت خرید: 908.45 قیمت فروخت : 910.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246000 دس گرام : 210900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225498 دس گرام : 193324
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3173 دس گرام : 2723
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شندور پولو فیسٹیول :سیاحوں کیلئے ہیلی سفاری سروس شروع کرنے کا فیصلہ

12 Jun 2024
12 Jun 2024

(ویب ڈیسک ) شندور پولو فیسٹیول میں سیاحوں کے لئے ہیلی سفاری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشیر سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کی ہدایت پر سیاحوں کے لئے ہیلی کاپٹر سروس کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ڈی جی خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی برکت اللہ مروت نے پیٹرونیٹ ایوی ایشن کے ساتھ اس حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

شندور پولو فیسٹیول میں سیاحوں کے لئے مختلف ٹورازم اینڈ ہیلی سفاری سروس کے پیکجز متعارف کرا دیئے گئے ہیں ، پیکج 1 میں چترال ایئرپورٹ، وادی کیلاش اور لواری ٹنل اور پیکج 2 میں چترال ایئرپورٹ اور تریچ میر چوٹی کی سیر کروائی جائے گی ۔ 

پیکیج 3 میں چترال ایئرپورٹ، تریچ میر اور قاقلشت میڈوز اور پیکیج 4 میں چترال ایئرپورٹ تا شندور پولو فیسٹیول کا ٹور شامل ہے، سیاح بکنگ کیلئے 03335455566 یا ای میل ChiefPilot@PetronetAviation.com اور ops@petronetaviation.com پر بکنگ کروا سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے