اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر2: تاجکستان نے پاکستان کو شکست دے دی

12 Jun 2024
12 Jun 2024

(ویب ڈیسک ) فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 میں تاجکستان نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات دوشنبے کے پامیر سٹیڈیم میں کوالیفائر راؤنڈ 2 کا آخری میچ کھیلا گیا، تاجکستان کی جانب سے پہلا گول میچ کے پہلے ہاف میں شیروانی محبت‌ شاہوف نے کھیل کے 35 ویں منٹ میں کیا۔

کھیل کے پہلے ہاف کے اختتام پر تاجکستان کو ایک گول کی برتری حاصل تھی۔

تاجکستان کی جانب سے دوسرا گول منوچهر صفروف نے 65 ویں منٹ میں کیا، میچ کے 70 ویں منٹ میں وحدت ہنانوف نے تیسرا گول کر دیا، تاجکستان کو تین گول کی برتری میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ2 کیلئے پاکستان نے پہلی مرتبہ کوالیفائی کیا تھا اور اس مرحلے کے تمام چھ میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے