اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

14 اوور کے اندر جیتنا چاہتے تھے لیکن پچ نے مشکلات پیدا کیں: بابراعظم

12 Jun 2024
12 Jun 2024

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ہم 14 اوور کے اندر جیتنا چاہتے تھے لیکن پچ نے مشکلات پیدا کیں۔

بابراعظم کا کہنا ہےکہ کینیڈا کے خلاف میچ میں ہم اپنے پلان کے مطابق کھیلے، جس شاٹ پر میں آؤٹ ہوا وہ میرا شاٹ ہے،کبھی لگ جاتا ہے،کبھی نہیں۔

بابراعظم کے مطابق ہم 14 اوور کے اندر جیتنا چاہتے تھے لیکن پچ نے مشکلات پیدا کیں، یہ جیت ہمارے لیے بہت ضروری تھی۔

خیال رہےکہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں پاکستان نے پہلی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کینیڈا کو 7  وکٹ سے ہرا دیا ۔ قومی ٹیم نے107 رنز کا ہدف 17.3 اوورز میں 3 وکٹ کےنقصان پر حاصل کرلیا۔

 قومی ٹیم کو نیٹ رن ریٹ میں امریکا سے آگے نکلنے کے لیے یہ ہدف 13 اعشاریہ 5 اوور میں پورا کرنا تھا تاہم پاکستانی بیٹرز سست روی کے باعث ایسا نہ کرسکے اور 14 اوور میں 81 رنز ہی بنا سکے۔ قومی ٹیم نے 107 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 17 اعشاریہ 3 اوور میں مکمل کیا۔

ورلڈکپ میں اپنا سفر جاری رکھنے کے لیے قومی ٹیم کو نا صرف اگلا میچ جیتنا ضروری ہے بلکہ اس کے ساتھ امریکا کی بھارت اور آئرلینڈ سے شکست کی دعا بھی کرنا ہوگی کیونکہ امریکا نے اگر مزید ایک پوائنٹ بھی حاصل کرلیا تو پاکستان کا سفر یہی ختم ہوجائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے