12 Jun 2024
(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لئے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رات گئے کام بند ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور 24 گھنٹے کام کرنے کا حکم دے دیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے کام کر کے ہی اس بڑے پراجیکٹ کو وقت پر مکمل کیا جا سکتا ہے، سٹیڈیم کی مرکزی عمارت کے نیچے پائپ پھٹنے کے باعث جمع پانی کی جلد نکاسی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے، چیمپئنز ٹرافی سے قبل سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرنے کے لیے مزید وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔