اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئرلینڈ کو ہرا کر اگلے مرحلے میں جانے کی کوشش کرینگے: حارث

12 Jun 2024
12 Jun 2024

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے آئرلینڈ کو بھی ہرا کر اگلے مرحلے تک جائیں۔

کینیڈا سے میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کینیڈا کو ہرا دیا، کوشش ہے غلطیوں کو ٹھیک کریں، اچھی کرکٹ کھیلیں، انجری کے بعد اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہوں۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ نیویارک میں بیٹرز کیلئے معاملات آسان نہیں، ٹیم کسی اور کے میچ کے بارے میں نہیں سوچ رہی، کوشش کریں گے آئرلینڈ کو ہرائیں اور اگلے مرحلے تک جائیں، اگلے مرحلے میں نہیں پہنچے تو اس کو تسلیم کریں گے۔

دوسری جانب فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کینیڈا کیخلاف میچ میں 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی ہے، پاکستانی باؤلر نے 71 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی ہیں، آئرلینڈ کے مارک اڈائیر نے 72 میچز میں 100 وکٹوں کا ریکارڈ بنا رکھا ہے۔

حارث رؤف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری مکمل کرنے والے پاکستانی فاسٹ باؤلر بن گئے، مجموعی طور پر وہ 100 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے تیز ترین باؤلر ہیں، حارث سے کم میچز میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے دیگر دونوں سپنرز ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے گزشتہ روز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنا تیسرا میچ کینیڈا کیخلاف کھیلا اور 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 106 رنز بنائے، قومی ٹیم نے107 رنز کا ہدف 17.3 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے