اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نمیبیا کو شکست، کینگروز کی ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں انٹری

12 Jun 2024
12 Jun 2024

(لاہور نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024ء کے میچ میں آسٹریلیا نے نمیبیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 24 ویں میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، دونوں ٹیمیں سر ویون رچرڈز سٹیڈیم میں مدمقابل ہوئیں۔

نمیبیا کی اننگز

اننگز کے آغاز سے ہی نمیبیا کی ٹیم آسٹریلین باؤلرز کے سامنے بے بس نظر آئی، تمام کھلاڑی ایک کے بعد ایک وکٹ گنوا کر واپس جاتے رہے، کپتان گرہارڈ ایراسمس 36 اور مائیکل وان لنگن 10 رنز بنا کر نمایاں رہے، دونوں کے علاوہ نمیبیا کا کوئی کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہو سکا۔

نمیبیا کی پوری ٹیم صرف 72 رنز ہی بنا سکی، آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 12 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جوش ہیزل ووڈ اور مارکس سٹوئنس نے 2، 2، پیٹ کمنز اور نیتھن ایلیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی اننگز

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنرز نے جارحانہ انداز اپنایا، ڈیوڈ وارنر نے ایک چھکے، 3 چوکوں کی مدد سے 8 بالز پر 20 رنز بنائے اور ٹرمپل مین کی گیند کا شکار بن گئے، ان کے بعد ٹریوس ہیڈ اور مچل مارش نے تیز کھیلتے ہوئے 5.4 اوورز میں ہدف پورا کر لیا۔

آسٹریلین سکواڈ

آسٹریلیا کی ٹیم کی قیادت مچل مارش کر رہے ہیں، ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، مارکس سٹوئنس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ، پیٹ کمنز، نیتھن ایلیس، ایڈم زیمپا اور جوش ہیزل ووڈ ٹیم کا حصہ ہیں۔

نمیبیا کا سکواڈ

نمیبیا کی ٹیم کی کپتانی کے فرائض گرہارڈ ایراسمس سرانجام دے رہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں مائیکل وان لنگن، نکولس ڈیون، جین فری لنک، جے سمت، ڈیوڈ ویسے، زین گرین، روبن ٹرمپل مین، بین شکونگو، جیک براسلیس اور جے پی کولٹز شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے