اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سینیٹ میں 6 سال کی برآمدات کی تفصیلات پیش

11 Jun 2024
11 Jun 2024

(لاہور نیوز) سینیٹ اجلاس میں گزشتہ چھ سال کی برآمدات کی تفصیلات پیش کر دی گئیں۔

وزارت تجارت کی جانب سے برآمدات کی تفصیلات پیش کی گئیں، تحریری جواب میں بتایا گیا کہ سال 2017 اور 2018 میں پاکستانی برآمدات 23 ارب ڈالر رہیں، سال 2018 اور 2019 میں 23 ارب ڈالر 2019 اور 2020 میں 21 ارب ڈالر برآمدات رہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سال 2020 اور 2021 میں 25 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں، سال 2021 اور 2022 میں 31 ارب ڈالر سے زیادہ کی برآمدات ہوئیں، سال  2022 اور 2023 میں 27 ارب ڈالر سے زیادہ برآمدات ہوئیں، ریفنڈ جاری نہ ہونے، توانائی کے مہنگے دام برآمدات کی کمی کی وجوہات ہیں۔

جواب میں بتایا گیا کہ برآمدات کی عالمی منڈیوں میں کم طلبی، زیادہ شرح سود، افراط زر کا دباؤ کم برآمدات کی وجوہات بنا۔ 

وزارت صنعت و پیداوار کے تحریری جواب میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان سٹیل ملز کا سال 2023ء میں کل خسارہ 2 لاکھ 24 ہزار 631 ملین روپے رہا، پاکستان سٹیل ملز 2015ء سے بند ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے