11 Jun 2024
(لاہور نیوز) پاکستان ریلویز نے عید پر کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کرایوں میں رعایت ریلوے کے زیرِ انتظام تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہوگی، عید سپیشل ٹرینوں پر رعایت کا اطلاق نہیں ہو گا، رعایت کا اطلاق صرف کرنٹ بکنگ پر ہو گا۔