(ویب ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ،دکاندار من مانی قیمت پر سبزیاں فروخت کرنے لگے،سبزیاں سرکاری نرخوں میں فروخت نہ ہونے اور 40 فیصد تک اضافی قیمتوں کے باعث خریدار مشکلات سے دوچار ہیں۔
اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں میں عملدرآمد نہ ہو سکا۔آلو75 کی بجائے 95، درجہ دوم آلو65 کی بجائے 90 روپے، پیاز 110 کی بجائے 155روپے،ٹماٹر 40 کی بجائے 80 روپے کلو فروخت ہورہے ہیں۔
ادرک کی سرکاری قیمت 675 مگر705 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے، لہسن 340 کی بجائے 450 روپے کلو بیچا جا رہا ہے، مٹر240 کی بجائے 310 روپے، گاجر 55 کی بجائے 160 روپے، میتھی 130 کی بجائے 180 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
شملہ مرچ 205 کی بجائے 290 روپے، ٹینڈے 140 کی بجائے 210 روپے کلو فروخت، پالک 33 کی بجائے 100 روپے، بینگن 80 کی بجائے 135روپے، بند گوبھی 33 کی بجائے 120 روپے، سبز مرچ 120 کی بجائے 180 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔ لیموں کے سرکاری نرخ 385 مگر640 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔