اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انٹر نیشنل کرکٹ میں ہر بار خود کو تبدیل کرنا ہوتا ہے: گیری کرسٹن

11 Jun 2024
11 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے کہا ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ میں ہر بار خود کو تبدیل کرنا ہوتا ہے، تمام کھلاڑی تجربہ کار ہیں، انہیں اندازہ ہے کیسے پرفارم کرنا ہے۔

نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ نیویارک کی وکٹ خطرناک تھی، ایک دو جگہ شارپ باؤنس تھا لیکن وہ مسئلہ نہیں، سلو آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے یہاں بڑا ٹوٹل نہیں ہونا تھا۔

گیری کرسٹن کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہاں 140  اچھا سکور ہوتا ، بھارت کو اس سے کم میں روکا تھا، کرکٹ صرف چوکوں، چھکوں کا نام نہیں، 120 کا ٹوٹل بھی دلچسپ ہو سکتا ہے، اگر آپ نے اپنا گیم بہتر نہیں کیا تو آپ لمبا نہیں کھیل پائیں گے۔

ہیڈ کوچ پاکستان ٹیم کا کہنا تھا کہ انٹر نیشنل کرکٹ میں ہر بار خود کو تبدیل کرنا ہوتا ہے، بھارت کیخلاف ہدف کے تعاقب میں ابتدائی 15 اوورز میں ہم اچھا کھیلے، ایسا ہی ہمارا پلان تھا، وکٹیں گرنے کے بعد رنز بننا رکے اور ہم دباؤ میں آگئے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے