اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستانی نژاد کینڈین باؤلر بابر اور رضوان کی وکٹ لینے کیلئے پرامید

11 Jun 2024
11 Jun 2024

(ویب ڈیسک) ماضی میں پاکستان کیلئے انڈر 19 کھیلنے والے کینیڈین باؤلر کلیم ثناء ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے پرانے ساتھی بابر اعظم اور محمد رضوان کی وکٹ لینے کیلئے پر امید ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ  کپ میں امریکا اور بھارت کے ہاتھوں بدترین شکستوں کے بعد قومی ٹیم آج کینیڈا کیخلاف قسمت آزمائے گی۔

میچ سے قبل کینیڈین ٹیم کے فاسٹ باؤلر کلیم ثناء نے ایک  انٹرویو میں بتایا کہ میں2009 میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کیلئے منتخب ہوا اور 2010 میں انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے سلیکٹ ہوا۔

کلیم ثناء کا کہنا تھا کہ میں نے بابر اعظم کے ساتھ 8  سال کرکٹ کھیلی، انڈر 16 سے میں اور بابر ساتھ تھے، پاکستان میں جو آخری فرسٹ کلاس کھیلا تھا اس میں بھی بابر حریف ٹیم میں تھا۔

کینیڈین باؤلر  نے کہا کہ پاکستان میں پیدا ہوا، لیکن اب کینیڈا کا پلیئر ہوں، ورلڈ کپ میچ کیلئے پرجوش ہوں، میری فیملی اور دوست جو پاکستان میں ہیں ان کی سپورٹ تقسیم رہے گی، گھر والے مجھے سپورٹ کریں گے مگر وہ چاہیں گے کہ پاکستان جیتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ورلڈ کپ کیلئے کافی محنت کی ہے، کینیڈا کی ٹیم کا مورال اس وقت کافی بلند ہے، پاکستان دو میچز ہارنے کے بعد دباؤ میں ہوگا، ہم پاکستان کو ہرانے کیلئے پورا پلان کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے