11 Jun 2024
(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب رواں مالی سال کا اقتصادی سروے آج پیش کریں گے۔
اقتصادی سروے آج شام ساڑھے 5 بجے پیش کیا جائے گا، رواں مالی سال اہم معاشی اعشاریوں کا ہدف حاصل نہیں ہوسکا، مالیاتی خسارہ ہدف سے تقریباً 20 فیصد زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال مہنگائی ہدف سے 3.5 فیصد زائد رہی، مہنگائی کا ہدف 21 فیصد تھا مگر اوسطاً مہنگائی 24.5 فیصد ریکارڈ ہوئی، ٹیکس محصولات میں 30.8 فیصد اور برآمدات میں 10.6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ درآمدات میں 2.4 فیصد کمی ہوئی، بیرونی سرمایہ کاری میں 8.1 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
سروے میں کہا گیا کہ رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا، زرعی شعبے کی گروتھ 6.25 فیصد، صنعتوں کی گروتھ 1.21 فیصد ریکارڈ ہوئی۔