اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجٹ: چینی اور گھی سمیت بیشتر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

10 Jun 2024
10 Jun 2024

(لاہور نیوز) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں چینی اور گھی سمیت بیشتر اشیائے ضروریہ پر سیلز ٹیکس میں اضافے کی تجویز دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق چینی پر سیلز ٹیکس 18 سے بڑھ کر 19 فیصد ہونے سے چینی کے فی کلو نرخوں میں 5 روپے تک اضافے کاامکان ہے، ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے گھی 5سے 7 سات روپے، صابن 2 سے 5 روپے، شیمپو 15 سے 20 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

سیلز ٹیکس میں اضافے کے باعث مصالحہ جات کی بیشتر  آئٹمز ، چائے اور قہوہ کی پتی ، درجنوں برانڈ بیکنگ آئٹمز ، نوڈلز، پاستہ اور بچوں کے ناشتے کی اشیاء جام، جیلی اور مارمالیڈ مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

اسی طرح ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے الیکٹرانکس کی سیکڑوں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے، سیلز ٹیکس بڑھنے سے میک اپ کی اشیاء، کپڑے، لیدر آئٹمز مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے  ٹشو، پیپر نیپ کنز، بچوں کے ڈائپرز، برتن،اسمارٹ واچ اور گھڑیاں مزید مہنگی ہو سکتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے