اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئندہ بجٹ میں 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد کرنے کی تجویز

09 Jun 2024
09 Jun 2024

(ویب ڈیسک) آئندہ بجٹ میں اضافی ریونیو حاصل کرنے کیلئے 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکسز عائد کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر ابتدائی مراحل میں 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی شامل ہے، پٹرولیم مصنوعات پر 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے سے تقریبا 6 سو ارب روپے ریونیو متوقع ہے ، آئندہ مالی سال کیلئے فنانس بل میں تمام سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز بھی تیار کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے سے تقریبا ساڑھے 5 سو ارب روپے اضافی آمدن متوقع ہے، اضافی ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے سیلز ٹیکس کی شرح مزید ایک فیصد بڑھائے جانے کا امکان ہے جبکہ سیلز ٹیکس کی شرح بڑھنے سے تقریباً 100 ارب روپے اضافی ریونیو مل سکتا ہے۔

ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد سے بڑھ کر 19 فیصد تک پہنچ جائے گی، کمرشل درآمد کنندگان کیلئے درآمدی ڈیوٹیز کو ایک فیصد بڑھانے کی تجویز بھی  زیر غور ہے، کمرشل درآمد کنندگان پر ڈیوٹیز کی شرح بڑھانے سے 50 ارب روپے آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے، تمام ٹیکس تجاویز آئی ایم ایف کیساتھ شیئر کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس کی شرح بڑھنے سے مہنگائی کی شرح میں بھی اضافے کا خدشہ ہو گا، اضافی ریونیو حاصل کرنے کیلئے یہ تجاویز ابتدائی مراحل میں ہیں جن میں ردوبدل ممکن ہے، 7 سو ارب روپے مزید حاصل کرنے کیلئے مختلف تجاویز زیر غور ہیں جو جلد تیار ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے