(ویب ڈیسک) وفاقی بجٹ میں خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کیلئے 65 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ وفاقی بجٹ میں سپارکو کیلئے ایک نیا منصوبہ شامل کرنے کی تجویز ہے، سپارکو آئندہ مالی سال ڈیپ سپیس آسٹرونومیکل آبزرویٹریز بھجوائے گا جس کیلئے 65 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
سیٹلائٹ سسٹم پاک سیٹ ایم ایم ون کیلئے 59 ارب 18 کروڑ 36 لاکھ روپے، پاک سیٹ 2 کی فیزیبلٹی اینڈ سسٹم ڈیفینیشن سٹڈی کیلئے 24 کروڑ 80 لاکھ روپے، پاکستان سپیس سینٹر کے قیام کیلئے 4 ارب 18 کروڑ 53 لاکھ روپے اور پاکستان آپٹیکل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کیلئے ایک ارب 35 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز ہے۔
ملک میں اہم فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے بھی بجٹ میں فنڈ تجویز کیا گیا ہے، گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے بجٹ میں 14 کروڑ روپے، نئے مالی سال گنے کی پیداوار بڑھانے کیلئے 6 کروڑ روپے، چاول کی پیداوار بڑھانے کیلئے 6 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
دالوں کی پیداوار بڑھانے کی تحقیق کیلئے 30 کروڑ روپے، کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے بجٹ میں 19 کروڑ روپے اور زیتون کی کاشت کو کمرشل بنیاد پر فروغ دینے کیلئے ایک ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔