08 Jun 2024
(لاہورنیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان 10 جون کو کرے گا۔
ذرائع کے مطابق نئی مانیٹری پالیسی میں ملک میں مہنگائی میں کمی کے باعث شرح سود میں بھی کمی کا امکان ہے، مئی میں مہنگائی کی شرح 11.8 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح سود ایک سال سے 22 فیصد پر برقرار ہے۔سروے کے مطابق شرح سود میں ایک سے 2 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔