اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ

08 Jun 2024
08 Jun 2024

(ویب ڈیسک) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 6 جون کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1286 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2.11 فیصد زیادہ ہے۔ ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1260 روپے ریکارڈ کی گئی تھی، اس عرصے کے دوران ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1199 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے 1198 روپے کے مقابلہ میں 0.08 فیصد زیادہ ہے۔

  اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1294 روپے، راولپنڈی 1281 روپے، گوجرانوالہ 1300 روپے، سیالکوٹ 1260 روپے، لاہور 1300 روپے، فیصل آباد 1280 روپے، سرگودہا 1273 روپے، ملتان 1281 روپے، بہاولپور 1300 روپے، پشاور 1300 اور بنوں میں 1280 روپے ریکارڈ کی گئی،اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1165 روپے، حیدرآباد 1180 روپے، سکھر 1290 روپے، لاڑکانہ 1173 روپے، کوئٹہ 1210 روپے اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1177 روپے ریکارڈ کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے