اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

07 Jun 2024
07 Jun 2024

(لاہور نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے میچ میں سکاٹ لینڈ نے نمیبیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئٹنی ورلڈ کپ کے 12 ویں میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، گیرہارڈ ایراسمس 52، زین گرین 28 اور نکولس ڈیون 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ڈیوڈ ویسے 14، جین فری لنک 12، جے جے سمت 11، ملان کروگر 2 اور روبن ٹرمپل مین صرف ایک رنز ہی بنا پائے جبکہ برنارڈ سکولٹز 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، سکاٹ لینڈ کی جانب سے بریڈلی ویل نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے چار اوورز میں 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، بریڈلی جیمز کری نے 2، کرس سول، کرس گریوز اور مائیکل الیگزینڈر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ نے بیٹنگ شروع کی اور 9 بالز پہلے ہی میچ میں کامیابی حاصل کر لی، رچرڈ برنگٹن 47 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر نمایاں رہے، مائیکل الیگزینڈر لیکس نے 35، مائیکل الیگزینڈر جونز نے 26 اور برینڈن مکمولن نے 19 رنز بنائے، نمیبیا کی جانب سے گیرہارڈ ایراسمس نے 2، ڈیوڈ ویسے، روبن ٹرمپل مین اور برنارڈ سکولٹز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے