06 Jun 2024
(ویب ڈیسک) سوئنگ کے سلطان اور سابق کپتان وسیم اکرم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کیلئے اپنی فیورٹ 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتادیے۔
ٹوئٹر پر میزبان فخر عالم نے وسیم اکرم سے چٹ چیٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے سابق کپتان سے سوال کیا کہ کیا پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز سے آپ خوش ہیں؟اس کے جواب میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز کے نتائج سے کوئی خوش نہیں کیوں کہ 4 میں سے 2 میچ ہوئے نہیں اور یوں لگ رہا تھا جیسے جو میچ ملے ہارجاؤ لیکن اب امید ہے کہ یہ ٹیم ورلڈکپ میں جاکر بہتر پرفارمنس دیں گے۔
چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ میری فیورٹ ٹیم آسٹریلیا ہے، اس کے بعد بھارت، پاکستان اور ویسٹ انڈیز ہے جبکہ جنوبی افریقا اور سری لنکا بھی اچھی ٹیمیں ہیں۔