06 Jun 2024
(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے فوٹو شوٹ کے دوران شاہین آفریدی کے ساتھ دلچسپ واقعہ رونما ہوگیا۔
فوٹو شوٹ کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کو پوسٹر کے ہمراہ تصویر کھینچوانے کا کہا گیا تو اس پر انکے نام کے ساتھ باولر لکھا ہوا تھا جس پر وہ ناراض ہوگئے۔
انہوں شکایت کی کہ میں ایک آل راؤنڈر ہوں، آپ نے میرے نام کے آگے صرف باولر کیوں لکھا ہے؟۔قومی کرکٹر نے آئی سی سی کی میڈیا ٹیم کو شکایت درج کروا دی ۔