06 Jun 2024
(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ناکام چیئرپرسن تانیہ ملک کو ہٹانے پر غورشروع کردیا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق چیئر پرسن تانیہ ملک کی چہیتیوں کی چھٹی کروانے کا سلسلہ بورڈ نے شروع کردیا، پہلے مرحلے میں بورڈ نے مرینہ اقبال اور اسماویہ اقبال سے خاموشی سے راہیں جدا کرلیں۔
خیال رہےاسماویہ اقبال 2018 سے ویمنز کرکٹ کی سلیکٹر تھیں، مرینہ اقبال 2021 سے کرکٹ بورڈ کیساتھ وابستہ ہوئیں، دونوں کو رواں سال اپریل میں اعلان کردہ نئی سلیکشن کمیٹیوں میں بھی شامل کیا گیا تھا۔