اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا اَپ سیٹ: پاکستان کو امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست

06 Jun 2024
06 Jun 2024

(لاہورنیوز)آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں امریکا نے سپراوور میں پاکستان کو 6 رنز سے شکست دیدی۔

ڈیلس میں ہونیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنائے۔

160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکا نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنالیے جس کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برابر ہوگیا۔

سپر اوور

امریکا کی جانب سے بیٹنگ کرنے کیلئے آرون جونز اور ہرمیت سنگھ میدان میں اترے، پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے بولنگ کروائی۔

امریکی آل راؤنڈر آرون جونز نے پہلی گیند پر چوکا لگایا جبکہ دوسری گیند پر ڈبل رن سکور کیا، تیسری اور چوتھی گیند پر ایک ایک رن سکور ہوا، پانچویں گیند پر 2جبکہ چھٹی گیند پر آرو جونز ایک رن سکور کیا اور دوسرے پر رن آؤٹ ہو گئے جبکہ سپر اوورز میں 2 وائیڈ گیندوں پر 2،2 سکور جبکہ ایک اور وائیڈ پر 3 رن کے باعث 19 رنز کا ہدف ملا۔

پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کیلئے فخر زمان اور افتخار احمد آئے جبکہ امریکا کی جانب سے سوربھ نیتراولکر نے بولنگ کروائی۔

پاکستانی آل راؤنڈر افتخار احمد نے پہلی گینڈ بیٹ کی جبکہ دوسری گیند پر چوکا لگا جبکہ ایک وائیڈ گیند کے بعد تیسری گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے اور شاداب خان بیٹنگ کیلئے آئے، ایک اور وائیڈ گیند کے بعد چوتھی گیند پر چوکا ہوا، پانچویں گیند پر 2 رن ملے جبکہ آخری گیند پر ایک رن ملا، پاکستان کو سپر اوور میں 6 رنز سے شکست ہوئی۔

قبل ازیں ڈیلس میں ہونیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں امریکا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 44 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز مایوس کن رہا قومی ٹیم کے 3 ٹاپ آرڈر بیٹرز پاورر پلے میں 26 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان 9، عثمان خان 3 اور فخر زمان 11 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

شاداب خان 40، افتخار احمد 18 جبکہ محمد اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، شاہین شاہ آفریدی 23 اور حارث رؤف 3 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔

امریکا کی جانب سے نوتھوش کینجیگے نے 3، سوربھ نیتراولکر نے 2 جبکہ علی خان اور جسدیپ سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے