اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ: یوگنڈا کے 43 سالہ باؤلر نے تاریخ رقم کر دی

06 Jun 2024
06 Jun 2024

(ویب ڈیسک) امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ میں یوگنڈا کے 43 سالہ باؤلر نے نئی تاریخ رقم کر دی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے نویں میچ میں یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی سمیٹی۔

لو سکورنگ میچ میں 78 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک موقع پر پاپوا نیو گنی کے خلاف یوگنڈا کی 5 وکٹیں صرف 26 رنز پر گر گئی تھیں لیکن ریاضت علی شاہ کی 33 رنز کی بہترین اننگز کی بدولت یوگنڈا نے ہدف 19 ویں اوور میں پورا کر لیا۔

اس میچ میں پاپوا نیو گنی نے انتہائی کم ٹوٹل کا دفاع کرنے کی پوری کوشش کی تاہم اسی دوران مس فیلڈنگ، ڈراپ کیچز اور 15 وائڈ بالز پیسیفک آئی لینڈز کی ٹیم کے لیے بھاری ثابت ہوئے۔

یہ کامیابی ناصرف یوگنڈا کی جانب سے بڑی تاریخی تھی بلکہ یوگنڈا کے 43 سالہ سپنر فرینک سبگا نے بھی میچ میں نئی تاریخ رقم کی۔

فرینک سبگا نے ٹی 20 ورلڈکپ کی تاریخ کا سب سے بہترین سپیل کرایا، انہوں نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں صرف 4 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں اور دو اوور میڈن کروائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے