(ویب ڈیسک) ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کے پہلے میچ سے باہر ہونے والے آل راؤنڈر عماد وسیم نے پریکٹس سیشن میں باؤلنگ کا آغاز کردیا۔
امریکی شہر ڈیلس میں پریکٹس سیشن کے دوران پسلی تکلیف کا شکار ہونے والے آل راؤنڈر عماد وسیم آج میزبان ملک امریکا کیخلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔
انجری کے باعث عماد وسیم کو میگا ایونٹ کے آج ہونے والے پہلے میچ میں آرام دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ ابرار احمد کو موقع ملنے کا قوی امکان ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کپتان بابراعظم نے تصدیق کی تھی کہ آل راؤنڈر سائیڈ سٹرین انجری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے انہیں پہلے میچ سے ڈراپ کیا گیا ہے ، عماد کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد انہیں آئندہ میچز میں کھلانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم امریکا کے بعد 9 جون کو روایتی حریف بھارت کے مدمقابل آئے گی، جس میں عماد وسیم پلیئنگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔