اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ: ڈیوڈ وارنر آؤٹ ہونے کے بعد غلط ڈریسنگ روم میں چلے گئے

06 Jun 2024
06 Jun 2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی مینز ورلڈکپ 2024 میں آسٹریلیا عمان میچ کے دوران کینگروز بلے باز ڈیوڈ وارنز آؤٹ ہونے کے بعد غلط ڈریسنگ روم میں چلے گئے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نویں ایڈیشن میں آج گروپ بی کی آسٹریلیا اور عمان کی ٹیمیں مدِ مقابل آئیں۔ آسٹریلیا نے بآسانی 39 رنز سے شکست دے کر عمان کے خلاف اپنی پہلے فتح حاصل کی۔

اس دوران میچ کی پہلی اننگز میں ایک دلچسپ واقعہ دیکھنے کو ملا جس پر کمنٹیٹرز بھی ہنس دیے۔ آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنز نصف سنچری بنا کر آؤٹ ہوئے تو مخالف ٹیم کے ڈریسنگ روم کی طرف روانہ ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ڈیوڈ وارنر کو آواز دے کر بتایا جاتا ہے کہ انکا ڈریسنگ روم دوسری طرف ہے۔ جس پر وارنر اپنا رُخ تبدیل کرتے ہوئے آسٹریلوی ڈریسنگ روم کی طرف جاتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے