اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستانی امپائر احسن رضا نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

06 Jun 2024
06 Jun 2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ایلیٹ پینل میں موجود واحد پاکستانی امپائر احسن رضا نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔

احسن رضا 100 ٹی ٹوئنٹی میچز سپروائز کرنے والے پہلے امپائر بن گئے، احسن رضا نے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میچز کی سنچری کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز اور پاپوا نیوگینی کا میچ ان کا بطور پروفیشنل امپائر 100 واں ٹی ٹونٹی میچ تھا۔ وہ مجموعی طور پر77 میچز میں آن فیلڈ امپائر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

25 میچز میں ٹی وی امپائر کے طور پر ذمہ داریوں کے ساتھ وہ اس وقت ٹی ٹوئنٹی میچز کی سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے امپائر بنے ہیں، اس وقت ان کے مجموعی ٹی ٹوئنٹی میچز کی تعداد 102 ہوچکی ہے۔

72 ایک روزہ میچ بھی ان کے کریڈٹ پر ہیں، گزشتہ سال انہوں نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ایشیز سیریز میں پہلی بار امپائرنگ کی تھی۔ وہ اب تک 22 ٹیسٹ میچز بھی سپر وائز کرچکے ہیں۔

احسن رضا کو یہ سنگ میل عبور کرنے پر آئی سی سی حکام سمیت  ساتھی امپائرز، ان کے کلب پی اینڈ ٹی جم خانہ کے روح رواں  اظہر زیدی،  سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود، علیم ڈاراور کلب ممبران نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے