(لاہور نیوز) پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ سٹیفن کانسنٹائن نے کہا کہ قومی فٹبال ٹیم سعودی عرب کیخلاف بہتر کھیل کیلئے پرامید ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایک مضبوط اور بڑی ٹیم سے سامنا ہے، سعودی عرب کیخلاف میچ ایک بڑی گیم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے اپنافوکس صرف کھیل پر کیا ہوا ہے، ٹیم نے فیفا کوالیفائرز میں بہتر نتائج دینے کی کوشش کی، فٹبال فیڈریشن کو مستقبل کی پلاننگ پر بھی کام کرناہوگا۔
سٹیفن کانسنٹائن نے کہا کہ بطور ہیڈ کوچ پاکستان کے بہتر رزلٹ کیلئے کام کیا، میچ کا اچھا رزلٹ صرف جیت ہوتی ہے، پاکستانی پلیئرز باصلاحیت ہیں، انہیں زیادہ انٹرنیشنل میچزملنے چاہئیں، انٹرنیشنل میچز کیلئے فنڈز بھی ایک مسئلہ ہے۔
پاکستان فٹبال پلیئر عبداللہ اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے متعدد ٹریننگ سیشنز میں صلاحیتوں کو نکھارا ہے، سعودی ٹیم کو ٹف ٹائم دینگے۔