اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد عامر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اچھی پرفارمنس کیلئے پرامید

06 Jun 2024
06 Jun 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ایونٹ ہمیشہ بڑا چیلنج ہوتے ہیں، ہم ہر طرح کی صورتحال کیلئے تیار رہتے ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اچھی پرفارمنس کیلئے پر امید ہیں۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں امریکا کے خلاف میچ سے قبل فاسٹ بولر محمد عامر نے ڈیلس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں جیتنے آئے ہیں، ہمیں ہر میچ جیتنا ہے۔

محمد عامر نے کہا کہ موسم ہمارے قابو میں نہیں، ہمیں ہر صورتحال کو دیکھنا ہے، ذہنی طور پر ہم تیار ہیں۔

شاداب اور اعظم کی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا کہ دونوں کی صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں ہے، وہ اپنے دن یکطرفہ میچ جیتا سکتے ہیں،ان دونوں کو ایک فارم میں آنے کیلئے اچھا میچ چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بطور سینئر پلیئر ٹیم جو ذمہ داری دیتی ہے وہ پوری کرنا ہوتی ہے، خواہش ہے کہ یہاں اچھا پرفارم کروں، نسیم، حارث، شاہین چار سال سے اچھا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ آج میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے