(لاہور نیوز ) سپورٹس ارینا میں کانٹے کے مقابلے کے بعد حمزہ شیراز امریکی حریف کو ہرا کر 20 فتوحات کے ساتھ تاحال ناقابلِ شکست ہیں۔
سعودی دارالحکومت ریاض کے سپورٹس ارینا میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز نے امریکی باکسر آسٹن ایمو ولیمز کو گیارہویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت مڈل ویٹ کیٹیگری کا یہ مقابلہ کانٹے کا تھا، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے غیر معمولی مزاحمت کا مظاہرہ کیا اور حریف کو حاوی نہیں ہونے دیا، آسٹن ایمو ولیمز کو بھی فیورٹ قرار دیا جارہا تھا مگر حمزہ شیراز نے اُسے کسی بھی مرحلے پر تابر توڑ حملے کرنے کا موقع نہیں دیا۔
امریکی باکسر کے ناک آؤٹ ہوتے ہی ریاض سپورٹس ارینا اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔یاد رہے حمزہ شیراز نے اب تک بغیر کسی شکست کے 20 مقابلے جیتے ہیں ، آسٹن ولیمز بھی 16 فتوحات اور ایک شکست کے ساتھ رنگ میں اترا تھا۔