اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کیلئے یکجا ہو کر کھیلنا ہوگا: بابر اعظم

02 Jun 2024
02 Jun 2024

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کیلئے یکجا ہو کر کھیلنا ہوگا۔

پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر قوم کو خوشیاں دینا چاہتا ہوں، ورلڈ کپ جیتنا ہے تو ایک ہو کر کھیلنا ہوگا اور ہر ٹیم کو شکست دینا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں کھیلنا ایک مختلف تجربہ ہوگا، یہ ایک چیلنج ہوگا، صرف انڈیا کا میچ نہیں بلکہ تمام میچ ہمارے لئے اہمیت رکھتے ہیں، افسوس ہے کہ پچھلے دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بہت قریب آ کر نہ جیت پائے، بحیثیت کپتان آئی سی سی ایونٹ نہ جیتنے کا افسوس ہے، اس بار جیتنا ہے۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ اپنے ذاتی ریکارڈ کیلئے نہیں کھیلتا، اولین ترجیح پاکستان ٹیم ہے، فینز پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کریں یہ ہم سب کی ٹیم ہے، اپنے اسٹرائیک ریٹ کو بہتر کرنے پر کافی کام کیا ہے۔

قومی کپتان نے مزید کہا کہ ٹیم کی صورتحال کے حساب سے بیٹنگ کرتا ہوں، میرا بیٹنگ اسٹائل ایسا نہیں کہ جاتے ہی چھکے مارنا شروع کر دوں، ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے، سب کا مقصد ورلڈ کپ جیتنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے