اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈکپ: افتتاحی میچ میں امریکا نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

02 Jun 2024
02 Jun 2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے افتتاحی میچ میں امریکا نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ڈیلس میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امریکا کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف دیا جو کہ میزبان ٹیم نے 17.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، سٹیون ٹیلر صفر، مونانک پٹیل 12 اور اینڈرس گوس 65 رنز بنا کر پویلین لوٹے، کوری اینڈرسن 3 اور ایرون جونز 94 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

کینیڈا کی جانب سے کلیم ثناء، ڈیلون ہیلیگر اور نکھیل دتہ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

قبل ازیں امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو بیٹنگ کی دعوت دی، کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 194 رنز بنائے، ناونیت دھالیوال نے 61 رنز کی بہترین اننگز کھیلی، اس کے علاوہ نکولس کرٹن نے 51، ایرون جونسن نے 23 دلپریت باجوہ نے 11 رنز بنائے جبکہ شریاس مووا 32 سکور کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

امریکا کی جانب سے علی خان، ہرمیت سنگھ اور کوری اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ لی۔

امریکی سکواڈ
مونانک پٹیل (کپتان)، اورون جونز، علی خان، کوری اینڈرسن، اینڈریس گوس، ہرمیت سنگھ، جسدیپ سنگھ، نتیش کمار، سوربھ نیٹراوالکر، سٹیون ٹیلر اور شیڈلے وین شامل ہیں۔

کینیڈین سکواڈ
سعد بن ظفر (کپتان)، دلپریت باجوہ، ناونیت دھالیوال، نکھیل دتہ، جیریمی گورڈن، ڈیلون ہیلیگر، ایرون جونسن، کلیم ثنا، نکولس کرٹن، شیریاس مووا اور پرگت سنگھ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں 9 وینیوز پر مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مختصر افتتاحی تقریب

ٹی 20 کرکٹ پر حکمرانی کی جنگ کیلئے امریکا میں کرکٹ کا عالمی میلہ سج گیا۔

میچ سے قبل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مختصر سی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں گراؤنڈ میں کینیڈا اور امریکا کے پرچم کے ساتھ قومی ترانے بجائے گئے اور آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

گراؤنڈ پہنچنے پر کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال کیا گیا، تماشائیوں کا جوش بڑھانے کیلئے اینیمیٹڈ کریکٹرز کی انٹری بھی ہوئی۔

واضح رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں 9 وینیوز پر مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکا کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے