اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی: قذافی سٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کا کام شروع

01 Jun 2024
01 Jun 2024

(لاہور نیوز) چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے لیے قذافی سٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کے حوالے سے کام شروع کر دیا گیا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے کام کے لیے ابتدائی طور پر مین بلڈنگ سے دفاتر کی منتقلی کا کام شروع کیا گیا ہے، تمام ڈائریکٹرز اور ان کے شعبوں کو فار اینڈ بلڈنگ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی منتقل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران دفاتر کی منتقلی کا کام مکمل ہو جائے گا جس کے بعد مین بلڈنگ کو گرانے کا منصوبہ ہے، نئی بلڈنگ کو جدید طرز پر گراؤنڈ کے قریب بنانے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔

مین بلڈنگ میں زیادہ تر ہوسپیٹلیٹی باکسز فرنٹ پر بنانے کا منصوبہ ہے جبکہ قذافی سٹیڈیم کے عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز میں سیٹوں کی گنجائش بڑھائی جائے گی۔

منصوبے کے مطابق شائقین کے بہتر ویو کے لیے نئی سکرینیں بھی نصب کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم، کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم اور قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا اعلان کر چکے ہیں۔ تینوں سٹیڈیمز میں شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش بڑھائی جائے گی، اپ گریڈیشن کا کام چیمپئنز ٹرافی 2025 کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے