اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ میں اعظم خان کی ناقص کارکردگی، وکٹ کیپر کی سکواڈ میں شمولیت پر سوال اٹھنے لگے

31 May 2024
31 May 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے نوجوان بیٹر اعظم خان کی انگلینڈ کیخلاف ناقص وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کارکردگی پر فینز بھڑک اُٹھے۔

رپورٹ کےمطابق انگلینڈ کیخلاف سیریز کے آخری چوتھے اور آخری میچ میں اعظم خان نے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 گیندوں کا سامنا کیا لیکن صفر پر پویلین لوٹ گئے بعدازاں وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے سیدھا کیچ ڈراپ کردیا۔دوران بیٹنگ وکٹ کیپر بیٹر انگلش فاسٹ باولر مارک ووڈ کے باؤنسر کو بھی سمجھ نہیں سکے تھے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، اس میچ میں قومی ٹیم 19.5 اوورز میں محض 157 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی تھی۔میچ میں  اعظم خان کی ناقص کارکردگی پر پاکستانی ٹیم کے مداحوں نے سلیکٹرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’معین خان کا بیٹا ہونے کی وجہ سے انہیں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے‘‘۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’’ دنیا کی کوئی بھی ٹیم اعظم خان کو اس وقت تک نہیں کھلائے گی جب تک کہ وہ اپنی فٹنس ٹھیک نہیں کرلیتے‘‘۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے