31 May 2024
(لاہور نیوز) سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کیلئے لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 13 رکنی لارجر بنچ 3 جون کو سماعت کرے گا۔
جسٹس مسرت ہلالی علالت کے باعث بنچ کا حصہ نہیں ، جسٹس مسرت ہلالی کے علاوہ سپریم کورٹ کے تمام ججز بنچ کا حصہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر حکومتی اتحاد کو دی گئی اضافی نشستیں معطل کر دی تھیں۔