اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سیریز ہارنے کا افسوس، ورلڈکپ میں بہتر نتائج دیں گے: بابر اعظم

31 May 2024
31 May 2024

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ انگلینڈ سے سیریز ہارنے کا افسوس ہے، سیریز جیت کر ٹی 20 ورلڈ کپ میں بلند حوصلوں کے ساتھ جانے کی ضرورت تھی۔

لندن میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ بالکل مختلف گیم ہے اس میں بہتر نتائج دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ مڈل اوورز میں بلے بازوں نے ذمہ داری سے بیٹنگ نہیں کی اور وکٹیں گنوائیں، یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے بڑا سکور نہیں کر سکے۔

بابر اعظم نے کہا کہ باؤلرز نے بھی اچھی باؤلنگ نہیں کی اور زیادہ رنز دیئے، اعظم خان سمیت تمام کا انتخاب میرٹ پر ہوا، شکست کے بعد سوالات اٹھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو ماڈرن کرکٹ کھیلنی پڑے گی، جیت کے لیے سٹرائیک ریٹ بھی بڑھانا ہوگا۔

ایک سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکا کی کنڈیشنز سے واقف نہیں لیکن ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز سے بخوبی آگاہ ہیں، تمام کھلاڑیوں کو اپنے رول کا پتا ہے ورلڈ کپ میں تمام کھلاڑیوں کو ذمہ داری لینا ہوگی، فتوحات کے سفر پر دوبارہ گامزن ہونے کے لیے ماڈرن کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے