اپ ڈیٹس
  • 291.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے متنازعہ ویڈیو اپ لوڈ ہونے پر انکوائری کا فیصلہ

30 May 2024
30 May 2024

(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم وِنگ نے انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق 26 مئی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کے نام پر ایک من گھڑت اور پراپیگنڈا ویڈیو ٹویٹ کی گئی، بانی پی ٹی آئی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں جبکہ ان کا آفیشل ہینڈل پراپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے کیلئے استعمال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبر ونگ پی ٹی آئی کے چار لوگوں سے اس معاملے پر بات چیت کرے گا، ایف آئی اے کی ٹیم بانی پی ٹی آئی، بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور رؤف حسن سے بات چیت کرے گی، ایف آئی ٹیم اس بات کا تعین کرے گی کہ ویڈیو عمران خان نے خود اپ لوڈ کی  یا ان کی اجازت سے ٹویٹ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق یہ بھی دیکھا جائے گا کہ پاکستان مخالف پراپیگنڈا کس نے بنایا اور کس نے چلایا، اگر اکاؤنٹ ہولڈر کی طرف سے ایسا کیا گیا تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، اگر ایسا ان کی طرف سے نہیں ہوا تو آفیشل اکاؤنٹ کے غیر قانونی استعمال پر عمران خان کو اپنا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کیلئے تحریری درخواست دینی پڑے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے