اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سنگین کیسز کی منظوری کیخلاف عمران خان کی درخواست پر اعتراض عائد

30 May 2024
30 May 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین کیسز کی منظوری کیخلاف عمران خان کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں حکومت پنجاب کی جانب سے سنگین کیسز کی منظوری کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے  درخواست پر عائد اعتراضات ختم کرنے کے لیے مہلت مانگ لی۔

عدالت عالیہ نے درخواست گزار کے وکلاء کی استدعا منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ  اعتراضات دور ہونے پر درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا جائے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست پر مصدقہ نقول لف نہ کرنے کا اعتراض لگایا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین کیسز کی منظوری کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے