30 May 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ہربنس پورہ میں اتائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن سے لڑکی جان کی بازی ہار گئی۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ اتائی ڈاکٹر گل فشاں کے خلاف درج کرلیا گیا جبکہ ملزمہ کو گرفتار کرکے کلینک بھی سیل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ مبینہ طور پر انجکشن سے ہلاک ہوئی 24 سالہ سحرش کا پوسٹ مارٹم کروایا جارہا ہے۔
دوسری جانب ورثاء کا دعویٰ ہے کہ پولیس نے مقدمے میں قتل کی بجائے حادثاتی موت کی دفعات لگائی ہیں، دفعہ 322 کا فائدہ ملزمہ گل فشاں کو پہنچے گا۔