29 May 2024
(ویب ڈیسک) لیسکو بیدیاں روڈ سب ڈویژن کی ٹیموں نے بجلی چوری کیخلاف آپریشن کے دوران متعدد بجلی چور پکڑے لئے۔
ایس ڈی او بیدیاں روڈ سب ڈویژن حافظ ضرار عمر کی سربراہی میں آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران متعدد افراد کو بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔
ایس ڈی او حافظ ضرار عمر کے مطابق ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری ہو رہی تھی، دو افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ایس ڈی او نے بتایا کہ بجلی چوروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے ڈی ٹیکشن بل چارج ہوگا۔