29 May 2024
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر درخواست بریت پر سماعت آج ہو گی۔
نوازشریف کی درخواست بریت پر احتساب عدالت میں سماعت منگل کو مقرر تھی لیکن سرکاری چھٹی ہونے کے باعث ان کی درخواست بریت پرسماعت نہ ہوسکی۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح درخواست بریت پر آج دلائل دیں گے، درخواست بریت پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کریں گے۔