اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فائرنگ کے واقعات میں لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی

29 May 2024
29 May 2024

(لاہور نیوز) مریدکے اور فیروزوالہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے۔

فیروزوالہ کے علاقے فیض پور کے قریب دو گروپوں کے درمیان دیرینہ دشمنی کی وجہ سے فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا، اس دوران ایک راہگیر گولیوں کی زد میں آکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں  کو طبی امداد دی جا رہی ہے، دشمنی کی وجہ سے دونوں گروپوں کے ایک ماہ میں 6 افراد قتل ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب مریدکے کے علاقے کھنہ رنگڑاں میں بہن کے ہاتھوں والد کا پستول چلنے سے چھوٹی بہن جاں بحق ہو گئی، مرنے والی لڑکی کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی، پولیس نے تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔
 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے