اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف کو ن لیگ کی صدارت دوبارہ ملنا عوام کی خدمت کا صلہ ہے: وزیراعظم

28 May 2024
28 May 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ کے صدر نواز شریف کو ن لیگ کی صدارت دوبارہ ملنا عوام کی خدمت کا صلہ ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ میں اور یہ مجمع نواز شریف کو مبارکباد پیش کرتا ہے اور اللہ کے حضور اس بات کا شکر بجا لاتے ہیں کہ جو ظلم، زیادتی آپ کے ساتھ 2017ء میں کی گئی اس سے سرخرو ہوئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس سے بھی پہلے 2002ء میں بھی کی گئی ظلم اور زیادتی سے سرخرو کرکے اللہ تعالیٰ نے آپ کو دوبارہ اس عظیم اکثریت کے ووٹ کے ساتھ اسی منصب اور مرتبے پر عزت عطا فرمائی، یہ اللہ کا فضل و کرم اور آپ کی نیک نیتی اور پاکستان کی خدمت کا صلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو 2017ء میں زبردستی نکالا گیا اس جرم میں کہ انہوں نے پاکستان کی خدمت کی، اس کو ایٹمی طاقت بنایا، پاکستان کی معیشت ترقی کرنے لگی تھی، پاکستان کے دشمنوں کو یہ بات راس نہ آئی اور فراڈ کے ذریعے نواز شریف کی خدمات کو پوری دنیا میں رسوا کرنے کی کوشش کی گئی مگر آج ان کے منہ کالے ہو گئے اور نواز شریف سرخرو ہو گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس وقت نواز شریف کو جھوٹے کیس میں سزا دی گئی، اس کا کوئی جواز نہیں تھا، آج مخالفین بھی کہتے ہیں کہ اس وقت نواز شریف کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوئی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وہ عمران خان جو اس وقت فوجیوں کے قدموں میں بیٹھتا تھا آج مجیب الرحمان کا مقابلہ کرتا ہے، میں عمران کو بتانا چاہتا ہوں کہ وہ ویڈیو اگر چل جاتی کہ لندن میں بیٹھ کر آپ نے فوج اور شہیدوں کے بارے میں زہر اگلا تھا تو آپ کا مکروہ چہرہ پوری قوم کے سامنے آجاتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نواز شریف کی قیادت میں دن رات کام کریں گے، عمران خان تم فوج کو بدنام کرتے ہو، فوج نے قربانیاں دی ہیں اور آج تم ان کے خلاف زہر اگلتے ہو، میں عدلیہ سے کہتا ہوں کہ اگر پاکستان میں ترقی واپس نہ آئی تو نہ جج ہو گا نہ کچھ اور ہو گا، مجھے امید ہے کہ ججز پاکستان کی خوشحالی کے لئے متفق ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے