اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریگی: ایاز صادق

28 May 2024
28 May 2024

(لاہور نیوز) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

ایاز صادق نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کا بطور صدر ن لیگ انتخاب مسلم لیگ ن کے قائدین اور کارکنوں کا ان پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے، میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) مزید فعال ہو گی۔

ایاز صادق نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے، میاں محمد نواز شریف نے ملکی مفادات کی خاطر کٹھن فیصلے کئے، میاں محمد نواز شریف نے بین الاقوامی دباؤ کے باوجود ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مواصلات کے شعبے نے سب سے زیادہ ترقی کی، پاکستان میں موٹرویز کے جال بچھانے کا سہرا میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے، میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن ) ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے