جرم وانصاف
بکرے چھیننے کا معاملہ، لاہور پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی پکڑ لی
28 May 2024
28 May 2024
(لاہور نیوز) سمن آباد میں گن پوائنٹ پر بکرے چھیننے کے معاملے پر لاہور پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی پکڑ لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی جعفریہ کالونی شیرا کوٹ سے چوری ہوئی تھی، گاڑی ایل زیڈ کیو 3992، ماڈل 2005 ہے، پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا، گاڑی علی رضا نامی شخص کی چوری ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور میں کار سوار ڈاکو اسلحے کے زور پر نوجوان سے 2 بکرے چھین کر لے گئے تھے، نوجوان سے اسلحے کے زور پر دن دیہاڑے بکرے چھین کر لے جانے کی واردات لاہور کے علاقے سمن آباد رسول پارک میں پیش آئی تھی۔