اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نشتر کالونی: ڈولفن اہلکاروں نے بکرا چوری کی واردات ناکام بنا دی

28 May 2024
28 May 2024

(ویب ڈیسک)نشتر کالونی میں ڈولفن اہلکاروں نے بکرا چوری کی واردات کو ناکام بنا دیا، موقع پر اطلاع ملتے ہی ڈولفن نے ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا تنگ گلیوں میں فرار ہوگیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں گن پوائنٹ پر شہری سے بکرا چھیننے والے ڈاکو کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔

ڈولفن ٹیم کو بکرا چھیننے کی اطلاع 15 پر موصول ہوئی تھی ، ڈاکو بکرا چھین کر موٹر سائیکل پر لوڈ کرکے فرار ہو رہے تھے کہ ٹیم نے تعاقب کرتے ہوئے اٹاری بازار میں ڈاکو کو گرفتار کر لیا اور بکرا برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کردیا۔

ترجمان ڈولفن نے بتایا کہ چور کا دوسرا ساتھی بکرا پھینک کر تنگ گلیوں میں فرار ہوگیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے