اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ہیٹ سٹروک:ہسپتالوں میں مریضوں کا رش لگ گیا

28 May 2024
28 May 2024

(ویب ڈیسک) شدید گرمی اور لو کے باعث شہری ہیٹ سٹروک کا شکار ہونے لگے، ہسپتالوں میں مریضوں کا رش لگ گیا، طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے۔

گرمی کی شدت اور بداحتیاطی کے باعث شہری ہیٹ سٹروک کا شکار ہوکر سرکاری ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں ، سینکڑوں مریض شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں رپورٹ ہوئے ،جنرل ہسپتال میں 24 گھنٹوں کے دوران ہیٹ سٹرو ک کے 15 مریض ،میو ہسپتال میں  18،سرگنگارام ہسپتال میں  9،سروسز میں 20 اور جناح ہسپتال میں 10 کے قریب مریض رپورٹ ہوئے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو سے خود کو محفوظ  رکھنے کیلئے دن کے گرم ترین وقت میں شہری باہر جانے سے گریز کریں، اگر ہو سکے تو سخت جسمانی سرگرمی سے پرہیز کریں، لیکن اگر ایسی سرگرمیاں ناگزیر ہوں تو انہیں دن کے نسبتاً ٹھنڈے وقت میں کریں۔

  سورج سے بچنے کے لیے چھتری کا استعمال ضرور کریں، پانی ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں اور وقفے وقفے سے پیتے رہیں، اگر او آر ایس ملا لیں تو زیادہ بہتر ہو گا تاکہ جسم میں نمکیات اور پانی کی کمی بآسانی پوری ہو جائے۔

کیفین والے مشروبات یعنی چائے یا کافی کے زیادہ استعمال سے گریز کریں کیونکہ ان سے جسم پانی یا سیال سے زیادہ محروم ہوتا ہے اور گرمی سے متعلق مسئلے کی شدت بدتر ہوسکتی ہے۔

 گھر سے باہر نکلتے ہوئے پانی کی بوتل اپنے پاس رکھیں اور طبیعت بگڑنے پر فوری پانی کا استعمال کریں۔ ویسے بھی پانی کا استعمال کرنا فائدہ مند رہتا ہے۔

 گھر سے باہر جاتے ہوئے سر کے اوپر ہلکا ٹھنڈا کپڑا رکھ لیں تو زیادہ بہتر ہے۔ ہلکے رنگ کے اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں۔

  گرم/مرطوب موسم کے دوران نمکین کھانوں کا استعمال کریں۔ گرمی کی لہر کے دوران جسم کو ٹھنڈا اور ہائیڈریٹ رکھیں، جس کے لیے کولڈ پیک اور گیلا تولیہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے