28 May 2024
(ویب ڈیسک) گرین ٹاؤن میں معمولی تلخ کلامی پر محلے دار کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گرین ٹاؤن کے علاقے میجروالا چوک کے قریب پیش آیا جہاں محلے دار سے لڑائی جھگڑے کے دوران اندھی گولی چلنے سے 25 سالہ اسلم اور چھت پر موجود 40 سالہ خاتون اسماء زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق نوجوان کو ٹانگ میں دو گولیاں لگی ہیں۔زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس نے مقدمے درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔