اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 418.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 299.30 قیمت فروخت : 299.83
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.82 قیمت فروخت : 353.45
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.22 قیمت فروخت : 76.36
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.39 قیمت فروخت : 909.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242400 دس گرام : 207900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222198 دس گرام : 190574
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3072 دس گرام : 2636
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کالج بوائز کیمپس 8 میں سمر فیسٹیول کا اہتمام

27 May 2024
27 May 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کالج بوائز کیمپس 8 میں رنگا رنگ سمر فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا۔

معیاری تعلیم کا دوسرا نام پنجاب کالج غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش ہے، پنجاب کالج بوائز کیمپس 8 میں سمر فیسٹیول منعقد ہوا جس میں پری فرسٹ ایئر کے طلبا نے سٹینڈ اپ کامیڈی، گلوکاری اور شعر و شاعری کے جوہر دکھائے۔

سمر فیسٹیول میں طلبا اور اساتذہ کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، پنجاب کالج کے طلبا نے گلوکاری کے ذریعے اپنی سریلی آواز کا جادو بھی جگایا۔

پنجاب کالج کیمپس 8 کے پرنسپل ذوالفقار علی نے طلبہ کی پرفارمنس کو خوب سراہا اور کہا پنجاب کالج  باصلاحیت طلبا کو سکالرشپ پر تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔

اس موقع پر چیئرپرسن سٹوڈنٹس افیئر پنجاب کالجز حلیمہ سعدیہ نے خطاب میں کہا کہ طلبا کو تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لینا چاہئے۔

پری فرسٹ ایئر کے طلبا کا کہنا تھا پنجاب کالج کی پڑھائی شاندار ہے اور ٹیچرز بہت کوآپریٹو ہیں، پنجاب کالج ہماری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

سمر فیسٹیول کے اختتام پر تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلبا میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے