اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انگلینڈ سے ہارنے کے بعد شعیب ملک نے بیٹنگ آرڈر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

26 May 2024
26 May 2024

(لاہور نیوز) انگلینڈ سے ٹی ٹوئنٹی میچ ہارنے پر سابق کپتان شعیب ملک نے قومی ٹیم کے بیٹنگ آرڈر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اپنے بیان میں قومی بیٹرز پر تنقید کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا ہے کہ یہ پی ایس ایل نہیں یہ انٹرنیشنل کرکٹ ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے سیریز ہے، بیٹنگ آرڈر میں فخر، رضوان، بابر، اعظم اور پھر افتخار ہونے چاہئیں، چھٹے نمبر پر عماد اور شاداب کو کھلایا جائے۔

سابق کپتان شعیب ملک نے مزید کہا ہے کہ کپتان کو بینچ پر موجود آپشنز کو سمجھداری سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، کپتان کو چاہیے کہ وہ اعظم اور افتخار کو وقت اور کافی اوورز دیں، ان سے فوراً 12-14 سکور کرنے کی توقع رکھنا ناانصافی ہے۔

واضح رہے کہ چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی، 184 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 160 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے، جوز بٹلر نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 51 بالز پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 84 سکور کیا، ول جیکس 37 اور جونی بیرسٹو 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 36 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فخر زمان نے 45 اور بابر اعظم نے 32 رنز کی اننگز کھیلی، افتخار احمد نے 23 اور عماد وسیم نے 22 رنز بنائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے