25 May 2024
(لاہورنیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو فائنل کھیلنا چاہئے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اچھے سپنرز ہیں، پاکستان کے پاس اچھے فاسٹ باولرز اور بیٹرز بھی ہیں، پاکستان کو سٹرائیک ریٹ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ محمد عامر اور عماد وسیم کا تجربہ ٹیم کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔